پشاور (این این آئی)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے پولیس شہدا کے ورثا کو پچاس ہزار روپے فی کس دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک فوج اور خیبرپختونخوا پولیس عام دہشتگردوں سے مقابلہ نہیں کررہی، ہمارا مقابلہ ایسے دہشت گردوں سے ہے جنہوں نے سپرپاورز کو ہرایا۔ پشاور پولیس کی یوم شہدا ءتقریب سے خطاب کرتے ہوئے گنڈاپورکا کہناتھاکہ پولیس کے شہداء پیکیج کو بڑھایا ہے، خواہش تھی کہ ہاؤسنگ پروجیکٹ میں شہداء کے ورثا کو ایک، ایک پلاٹ دوں۔ہم نے پولیس کی تنخواہ کی کمی کی شکایت بھی ختم کردی اور بجٹ میں پولیس کی تنخواہ کو پنجاب پولیس کے برابر کیا۔