اسلام آ باد (رانا غلام قادر )رینجرز اورایف سی سمیت تمام سول آرمڈ فورسزکےسروس اسٹرکچرکو یکساں کرنے منصوبہ سامنے آگیا۔وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل، شریک چیئرمین وفاقی سیکرٹری داخلہ مقرر ،کمیٹی میں ایڈیشنل سیکریٹری داخلہ ، وزارت خزانہ، اسٹبلشمنٹ ڈویژن، ملٹری آپریشنزڈائریکٹوریٹ کےنمائندے شامل، وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی گئی-حکومتی ذرائع کاکہنا ہےکہ منصوبےپرعمل درآمدسےتمام نو سول آرمڈ فورسزمیں رینک،تنخواہ، مراعات اورالاونسزیکساں ہوجائیں گے۔حکومتی ذرائع کاکہنا ہےکہ وزیر مملکت داخلہ کی سربراہی میں قائم کمیٹی کے شریک چیئرمین وفاقی سیکرٹری داخلہ کومقررکیاگیا ہے-کمیٹی میں وزارت داخلہ کے ایڈیشنل سیکریٹری، وزارت خزانہ، اسٹبلشمنٹ ڈویژن اور ملٹری آپریشنزڈائریکٹوریٹ کےنمائندے شامل ہیں جبکہ وزارت داخلہ کے جوائنٹ سیکرٹری سول آرمڈفورسز کوکمیٹی کا سیکرٹری مقررکیا گیا ہے-کمیٹی میں تمام سول آرمڈ فورسز کے نمائندوں کو شامل کیا گیاہے-ذرائع کے مطابق کمیٹی سول آرمڈ فورسزکےسروس اسٹر کچر کو یکساں کرنےکاقابل عمل روڈمیپ تجویز کرے گی-