اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ حکومت عدلیہ کے متنازع فیصلوں کا سہارا لے کر مخالفین کو نشانہ بنا رہی ہے، تمام سیاسی اسیران کو رہا کیا جائے، انہوں نے ہزارہ تحریک کی حمایت کا اعلان کیا اور کہا ان کے تمام جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں۔قلندر آباد مانسہرہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ خیبر پختونخوامیں 55لاکھ بچے تعلیم کے زیور سے محروم ہیں، 14سالوں سے برسرِ اقتدار تحریک انصاف کی صوبائی حکومت تعلیمی نظام کو بہتر نہیں بنا سکی۔