کوئٹہ(پ ر)پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عبدالشکور مری نے بیان میں کہا ہے کہ 5 اگست 2019 کو بھارت نے غیر قانونی طور پر مقبوضہ کشمیر کی آئینی حیثیت کو ختم کر کے ظلم، جبر اور بربریت کی ایک نئی داستان رقم کی، جسے پاکستان کے عوام کبھی تسلیم نہیں کریں گے کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور پاکستانی قوم اپنے کشمیری بھائیوں کی جدوجہدِ آزادی میں ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ کشمیری عوام گزشتہ کئی دہائیوں سے بھارتی مظالم کے خلاف جرأت و بہادری سے جدوجہد کر رہے ہیں اور ان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ مسئلہ کشمیر کو اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرانے میں سنجیدہ کردار ادا کرے۔