لاہور ( جنرل رپورٹر )چائلڈ لائف فاؤنڈیشن کے سی ای او، ڈاکٹر احسن ربانی نے کہا کہ ۔زندگی بچانے کےلئے بروقت طبی نگہداشت ہر بچے کا بنیادی حق ہے چاہے وہ کہاں پیدا ہوا ہو یا اس کے خاندان کی معاشی حالت کیسی بھی ہو،حکومتِ پنجاب کے ساتھ ہماری شراکت صرف بیماریوں کا علاج نہیں کر رہی، بلکہ ہم بچوں کا مستقبل محفوظ بنا رہے ہیں۔