• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تمام چیزیں محض نعروں سے تبدیل نہیں ہوتیں،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ

لاہور(کورٹ رپورٹر) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم نے کہا ہے کہ تمام چیزیں محض نعروں سے تبدیل نہیں ہوتیں، اور یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ جب قانون بن جاتے ہیں تو انکا واپس ہونا یا ترامیم ہونا آسان مرحلہ نہیں ہوتا۔ ہم اپنی بساط سے بڑھ کر بارز و وکلاء کے لئے کام کررہے ہیں،بار ایسوسی ایشنز کے وفدکی جانب سے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ عالیہ نیلم کی کاوش کو انقلابی اقدام قرار دیتے ہوئے زبردست خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ وکلا ء وفد نے چیف جسٹس عالیہ نیلم کی جانب سے وکلاء و سائلین کی ویلفیئر اورسہولیات کے لئے اٹھائے جانے والے انقلابی اقدامات کو بھی سراہا اور انہیں صوبائی عدلیہ کا حقیقی لیڈر بھی قرار دے دیا۔صدر لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ملک آصف نسوانہ نے کہا کہ صوبہ بھر میں بننے والے لیڈیز بار رومز اور ڈے کیئر سنٹرز، لاہور میں بننے جارہے جوڈیشل کمپلیکس اور سپریم کورٹ انرولمنٹ کے لئے زیر التواء فٹنس سرٹیفیکیٹس کا اجراء چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم کے تاریخی اقدامات ہیں جو ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے۔
لاہور سے مزید