لاہور ( جنرل رپورٹر ) یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز (یو ایچ ایس) نے منگل کے روز ایم بی بی ایس فائنل پروفیشنل سپلیمنٹری امتحانات اور انڈر گریجویٹ ایڈمیشن ٹیسٹ 2025 کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ترجمان یو ایچ ایس کے مطابق فائنل پروفیشنل سپلیمنٹری امتحانات میں 43 میڈیکل کالجز کے 518 طلبہ نے شرکت کی۔ ان میں سے 372 امیدوار کامیاب جبکہ 139 ناکام قرار پائے۔ امتحان میں کامیابی کا مجموعی تناسب 72.80 فیصد رہا۔ادھر یو ایچ ایس نے انڈر گریجویٹ ایڈمیشن ٹیسٹ 2025 کے نتائج بھی جاری کر دیے ہیں۔ ترجمان کے مطابق اتوار کے روز منعقد ہونے والے اس ٹیسٹ میں 830 امیدوار شریک ہوئے، جن میں سے 669 نے پچاس فیصد سے زائد نمبر حاصل کیے۔ دونوں امتحانات کے نتائج یو ایچ ایس کی آفیشل ویب سائٹ پر دیکھے جا سکتے ہیں۔