لاہور ( جنرل رپورٹر )پاکستان لورز کونسل کے چیئرمین نثار علی خان نے کہا ہے کہ پانچ اگست 2019تاریخ میں ہمیشہ سیاہ دن کے طورپر یاد رکھا جائے گا،جنت نظیر وادی جموں و کشمیر میں بھارت کی جانب سے بے گناہ کشمیریوں کا قتل عام ، کشمیریوں کو ہراساں کرنا، غیر قانونی گرفتاریاں معمول بن چکی ہیں۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے یوم استحصال کشمیر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔