لاہور (اپنے نامہ نگار سے) یومِ استحصال کشمیر کے موقع پر وائس چیئرپرسن اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب، بیرسٹر امجد ملک نے اپنے ایک خصوصی بیان میں کہا ہے کہ5اگست کا بھارتی اقدام غیر قانونی، غیرانسانی اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے منافی ہے جب بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں آئینی اور قانونی اصولوں کو روند کر نہ صرف غاصبانہ قبضہ مضبوط کیا، بلکہ کشمیریوں کی شناخت، آزادی اور بنیادی انسانی حقوق بھی سلب کر لئے۔