• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقبوضہ کشمیر ،بھارتی فوج کے مظالم کا نشانہ بننے والے ہرشہید کو سلام، سلمان رفیق

لاہور ( جنرل رپورٹر ) صوبائی وزیر محکمہ صحت و ایمرجنسی سروسز پنجاب خواجہ سلمان رفیق نے یوم استحصال کشمیر پر اپنے پیغام میں کہاہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم کا نشانہ بننے والے ہر شہید کو سلام پیش کرتے ہیں۔مقبوضہ کشمیر کی ماو ¿ں، بہنوں، بیٹوں اور بیٹیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ بھارت نے 5 اگست 2019 کو مقبوضہ جموں و کشمیر کو کھلی جیل میں بدل کر جبر و استبداد کی بدترین مثال قائم کی ہے۔
لاہور سے مزید