• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اٹلی دنیا کا طویل ترین معلق پل تعمیر کرے گا

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

اٹلی نے دنیا کے سب سے طویل معلق پل کی تعمیر کے منصوبے کی منظوری دے دی، اطالوی حکومت نے منصوبے کیلئے 15 بلین ڈالر سے زائد رقم منظور کی ہے، اس منصوبے کے تحت آبنائے میسینا پر تعمیر ہونے والا یہ طویل پل جزیرہ سسلی کو مین لینڈ اٹلی سے منسلک کرے گا۔

اطالوی وزیر اعظم جارجیا میلونی کے ساتھ شریک اتحاد نے ریاستی فنڈ سے بننے  والے اس منصوبے کو اٹلی کے پسماندہ جنوبی علاقے کے لیے ایک اہم معاشی منصوبہ قرار دیا، لیکن ناقدین کا کہنا ہے کہ یہ منصوبہ مالی اعتبار سے تباہ کن ہے۔

اطالوی سیاستدان کئی دہائیوں سے آبنائے میسینا پر ایک پل بنانے کی بات کر رہے ہیں۔ یہ تنگ سی آبنائے ہے جو اٹلی کو جزیرہ سسلی سے جدا کرتی ہے۔ 

حامیوں کا کہنا ہے کہ یہ پل جو 2032 تک مکمل ہوگا، انجینئرنگ کے جدید ترین معیار کے مطابق ہے اور اس خطے میں تیز ہواؤں اور زلزلوں کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

اسے اس طرح ڈیزائن کیا گیا ہے کہ درمیان میں دو ریلوے لائنیں اور دونوں طرف تین تین ٹریفک کی لین ہیں، جبکہ اس کا معلق حصہ 3.3 کلومیٹر (2.05 میل) طویل ہے، جو کہ ایک عالمی ریکارڈ ہے۔ جو دو 400 میٹر بلند ٹاورز کے درمیان پھیلا ہوا ہے۔

تاہم اسکے مخالفین اس پر خرچ ہونے والی خطیر رقم کو وسائل کا زیاں قرار دے رہے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید