• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیر قانونی قیام روکنے کے لیے امریکہ کا ویزا بانڈ پالیسی کا نفاذ

کراچی (نیوز ڈیسک) غیر قانونی قیام روکنے کے لیے امریکہ کا ویزا بانڈ پالیسی کا نفاذ، 12 ماہ کا پائلٹ پروگرام 20اگست سے B-1کاروباری اور B-2 سیاحتی ویزوں پر لاگو ہوگا۔ آغاز ملاوی اور زیمبیا سےکیا جا رہا ہے ، مزید ممالک کوبھی شامل کیا جا سکتا ہے۔15 ہزار ڈالر تک کی ضمانت لازم ہوگی۔ جو قونصلر افسر درخواست دہندہ کی ذاتی تفصیلات کی بنیاد پر طے کریں گے اور شرائط پر عمل کرنے کی صورت میں رقم واپس کر دی جائے گی۔امریکہ نے امیگریشن پالیسی کو سخت کرتے ہوئے ایسے ممالک کے شہریوں پر 15 ہزار ڈالر تک کے ویزا بانڈ کی شرط عائد کر دی ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید