واشنگٹن (نیوزڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایک اور دیرینہ مسئلہ حل کرانے کے خواہشمند ہیں اور اس سلسلے میں فریقین کے درمیان واشنگٹن میں ملاقات طے ہوگئی ہے۔وائٹ ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میںدونوں ممالک کےدرمیان امن معاہدے کے فریم ورک کااعلان متوقع ہے۔برطانوی خبر ایجنسی کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کی میزبانی میں آرمینیا و آذربائیجان کے رہنماؤں کی ملاقات طے ہوگئی ہے۔ آرمینیا حکومت کے جاری کردہ بیان کے مطابق وزیراعظم نیکول پشینیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور آذربائیجان کے صدر الہام علیوف سے وائٹ ہاؤس میں ملاقات کریں گے۔