ریاض (شاہدنعیم) کنگ عبدالعزیز فاؤنڈیشن فار ریسرچ اینڈ آرکائیوز (دارۃ) اس سال نومبر2025مطابق (جمادی الاول 1447ھ) میں حج اور حرمین شریفین کی تاریخ، ثقافت اور فن تعمیر پر بین الاقوامی علمی فورم کا انعقاد کرے گا۔ فورم کا عنوان حج اور حرمین شریفین، تاریخ، ثقافت، فن تعمیر ۔ پائیدار علم اور ڈیجیٹل دستاویزات کی طرف ہے۔