جدہ(شاہدنعیم) سعود ی عرب نے بین الاقوامی برادری سے اسرائیل فلسطین تنازع کے دو ریاستی حل کی سپورٹ کے مطالبے کا اعادہ کیا ہے۔ نیوم میں ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان کی زیر صدارت سعودی کابینہ کا اجلاس ہوا، اجلاس نے مسئلہ فلسطین کے پرامن حل اور دو ریاستی حل کے نفاذ سے متعلق اعلیٰ سطح کی بین الاقوامی کانفرنس کے مثبت نتائج کا جائزہ لیا اور اسے سراہا ۔