• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دہلی: 10 سال بعد سادھو کے بھیس میں گھر پہنچنے والے شوہر نے بیوی کو قتل کردیا

فوٹو بشکریہ بھارتی میڈیا
فوٹو بشکریہ بھارتی میڈیا 

بھارتی شہر دہلی میں 10 سال بعد سادھو کے بھیس میں گھر پہنچنے والے شوہر نے بیوی کو ہتھوڑے مار کر قتل کر دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دہلی میں یہ واقعہ بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب تقریباً 12 بجے پیش آیا تھا جہاں مقتولہ کرن جھا کو ان کے گھر میں خون میں لت پت پایا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مقتولہ کے پڑوسیوں نے صبح تقریباً 4 بجے پولیس کو افسوس ناک واقعے کی اطلاع دی۔

ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ مقتولہ کا شوہر، مشتبہ شخص، پرمود جھا تقریباً 55 سال کا ہے اور 10 سال قبل اپنی بیوی سے علیحدہ ہو چکا ہے۔

دہلی کی پولیس کے مطابق علاقے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں پرمود جھا کو رات 12 بج کر 50 منٹس کے قریب مقتولہ کے گھر سے نکلتے ہوئے دیکھا گیا تھا جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ قتل کے فوراً بعد فرار ہو گیا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واردات میں استعمال ہونے والا ہتھوڑا بھی جائے وقوعہ سے برآمد کر لیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کرن جھا، جو پیشے کے اعتبار سے ایک ہیلتھ کیئر اسسٹنٹ تھیں، اپنے بیٹے، بہو اور پوتی کے ساتھ  دہلی کے نیب سرائے کے علاقے میں رہتی تھیں، واقعے کے وقت ان کا بیٹا دہلی میں موجود نہیں تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ قتل کی وجوہات ابھی تک واضح نہیں ہو سکی ہیں، مقدمے کی مکمل جانچ کی جا رہی ہے اور مختلف مقامات، خصوصاً ریلوے اسٹیشنز اور بس اڈوں پر پولیس ٹیموں کو تعینات کر دیا گیا ہے تاکہ ملزم کو گرفتار کیا جا سکے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید