کریملن کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ اور روسی صدر پیوٹن آئندہ دنوں میں ملاقات کریں گے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق کریملن کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ امریکی تجویز پر آنے والے دنوں میں دو طرفہ ملاقات کے انعقاد پر اصولی اتفاق ہوچکا ہے۔
کریملن کی جانب سے مزید بتایا گیا کہ امریکی ساتھیوں کے ساتھ مل کر ملاقات کی عملی تیاریوں کا آغاز کر رہے ہیں۔
کریملن عہدیدار نے ڈونلڈ ٹرمپ اور صدر ولادمیر پیوٹن کی ملاقات کے مقام سے متعلق تفصیلات نہیں بتائیں۔
تاہم بتایا گیا ہے کہ اس ملاقات کے حوالے سے مقام پر اتفاق ہوگیا ہے، جس کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔