• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ میں اسرائیلی جبری توسیع کے خطرناک نتائج آئیں گے: اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل میروسلاو جینکا —تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
اقوام متحدہ کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل میروسلاو جینکا —تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی جبری توسیع کے خطرناک نتائج آئیں گے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل میروسلاو جینکا نے سیکیورٹی کونسل کے اجلاس میں کہا ہے کہ غزہ کو ضم کرنے کے نتائج خطرناک نکلیں گے۔

ڈپٹی سیکریٹری جنرل نے کہا کی 2 سال سے جاری غزہ جنگ میں اب اسرائیلی وزیرِ اعظم نے اپنے سینئر سلامتی حکام سے غزہ کے حوالے سے حتمی فیصلہ کیا کہ اب غزہ انکلیو پر مکمل قبضہ کرلیا جائے۔

سیکیورٹی کے اجلاس میں چین کے نائب مندوب نے بھی غزہ پر مکمل کنٹرول حاصل کرنے کے عمل کو پرخطر قرار دیا اور کہا کہ ہم اسرائیل کو کہیں گے کہ وہ یہ اکشن فوری روک دے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید