• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقبوضہ کشمیر: پولیس حراست میں نوجوان شہید

بھارتی پولیس نے مقبوضہ کشمیر میں نوجوان کو دوران حراست تشدد کر کے شہید کر دیا۔

کشمیر میڈیا سروس (کے ایم ایس) کے مطابق بھارتی پولیس نے سرینگر کے رہائشی کو تھانے میں شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔

بھارتی پولیس کے تشدد سے شہید ہونے والے نوجوان ریاض احمد کا تعلق سری نگر کے علاقے عید گاہ سے تھا۔

نوجوان کی شہادت پر علاقہ مکینوں نے شدید احتجاج کیا۔

مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ واقعے میں ملوث اہلکاروں کیخلاف کارروائی کی جائے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید