• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت کا PIA سمیت 24 اداروں کی نجکاری کا فیصلہ، امریکا تانبے کے شعبے میں سرمایہ کاری کا خواہاں

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر )پاکستان کے قدرتی وسائل تانبے کے شعبے میں امریکا نے سرمایہ کاری کی دلچسپی ظاہر کر د ی جبکہ وفاقی حکومت نےتین مراحل میں24 سرکاری اداروں کی نجکاری کا فیصلہ کیا ہے۔وفاقی وزیر نجکاری عبد العلیم خان نے تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کر دیں۔عبد العلیم خان نے تحر یری جواب میں بتایا کہ پہلے مرحلے میں ایک سال میں 10اداروں کی نجکاری کی جائے گی‘دوسرے مرحلے میں ایک سے تین سال میں 13 اداروں کی نجکاری کی جائے گی۔ تیسرے مرحلے میںتین سے پانچ سال میں ایک ادارے کی نجکاری کی جا ئے گی۔ وفاقی وزیر نے بتایا کہ پہلے مر حلہ کیلئے جن دس اداروں کا انتخاب کیا گیا ہے ان میں پی آئی اے‘روزویلٹ ہوٹل ، فرسٹ ویمن بنک ‘ ہا ؤس بلڈنگ فنانس کا رپو ریشن ‘ زرعی ترقیاتی بینک ‘ پا کستان انجینئرنگ کمپنی ‘ سندھ انجینئرنگ لمیٹڈ ‘ اسلام آ باد الیکٹرک کمپنی ‘ فیصل آ باد الیکٹر ک کمپنی اور گو جر ا نوالہ الیکٹر ک کمپنی شامل ہیں‘دوسرے مرحلے میں جن 13 اداروں کی نج کاری کی جا ئے گی ان میں پا کستان ری انشونس کمپنی لمیٹڈ ‘ اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن ‘ یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن‘ جامشو رو پاور کمپنی لمیٹڈ ‘ سنٹرل پاور جنریشن کمپنی لمیٹڈ ‘ ناردرن پاور جنریشن کمپنی ‘ لاکھر اپاور کمپنی ‘ لاہور الیکٹرک کمپنی ‘ملتان الیکٹرک کمپنی ‘ ہزاری الیکٹرک کمپنی ‘ حیدر آ باد الیکٹر ک کمپنی ‘ پشاور الیکٹرک کمپنی ‘ سکھر الیکٹرک کمپنی شامل ہیں۔ آخری مرحلے میں پوسٹل لائف انشورنس کمپنی کی نجکاری کی جائے گی۔

اہم خبریں سے مزید