• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیشنل ایکشن پلان جاری رہے گا، عملدرآمد کوئی نہیں روک سکتا، نیا آپریشن نہیں ہورہا، حکومت

اسلام آباد(نیوزرپورٹر/ایجنسیاں)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ ہم اپنے صوبے میں کسی طرح کا آپریشن نہیں ہونے دیں گے ‘یہ فارم 47 کی حکومت ہے‘حکومت میں بیٹھے لوگ عوام کے نمائندے نہیں‘اسمبلی کو ربڑ اسٹیمپ بنادیاگیا‘اپنی پارٹی کو کہا کہ بجائے اس کے کہ ہم یہاں بیٹھ کر کارروائی سنیں بہتر ہے کہ ہم اس کا بائیکاٹ کریں جبکہ وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری نے پی ٹی آئی کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاہے کہ جو وزیر اعلی خود بھتہ دے وہ کیا کسی سے لڑے گا‘آپ کس کے ساتھ کھڑے ہیں‘دہشت گردوں کے ساتھ یا پاکستان کے ساتھ؟ کوئی نیا آپریشن نہیں ہو رہا لیکن نیشنل ایکشن پلان کے تحت جو روزمرہ کی کار روائیاں ہیں وہ جاری رہیں گی اور کسی کا باپ انہیں نہیں روک سکتا‘ یہ کہنا کہ ہم مقبول ہیں ‘ ہمیں کوئی کچھ نہیں کہہ سکتا غلط ہے‘ شیطان بھی پاپولر ہے مگر فرشتہ نہیں ہے‘پی ٹی آئی کا دہشت گردوں سے گٹھ جوڑہے۔ جمعرات کو قومی اسمبلی میں شازیہ مری، اسد قیصر اور دیگر کے نکتہ اعتراضات کا جواب دیتے ہوئے طلال چوہدری نےتحریک انصاف کے احتجاج اور اسمبلی کے دروازے بند کیے جانے پر کہا کہ کشمیر کا یومِ استحصال تھا اور ڈی چوک میں بڑی واک ہو رہی تھی‘ سکیورٹی خدشات پر باہر سے آنے والے لوگوں کو اندر داخلے سے روکا گیا لیکن اسمبلی کے اندر سے باہر نکلنے کے تمام راستے کھلے تھے‘کسی ممبر کو نہیں روکا گیا‘پی ٹی آئی نے احتجاج کی درخواست ڈاک کے ذریعے بھیجی تھی‘پانچ تاریخ کو احتجاج تھا، درخواست دو تاریخ کو ڈی سی آفس پہنچی، ڈی سی اور اس کا عملہ دو دن درخواست میں دیے گئے نمبروں پر رابطے کی کوشش کرتا رہا، مگر کسی نے جواب نہیں دیا۔

اہم خبریں سے مزید