تہران (نیوزڈیسک) ایران نے کہا ہے کہ حزب اللہ کوغیرمسلح کرنے کامنصوبہ کامیاب نہیں ہوگا۔وزیرخارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ حزب اللہ کمزور ہوگئی ہے جودرست نہیں۔ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کو غیر مسلح کرنے کے منصوبے کو غیر منطقی اور غیر حقیقت پسندانہ قرار دیا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ حزب اللہ کوغیرمسلح کرنے کامنصوبہ کامیاب نہیں ہوگا۔ایرانی وزیرِ خارجہ نے مزاحمتی تحریک کے حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے اس بات پر بھی زور دیا کہ ایران کا حزب اللہ کے آپریشنل فیصلوں میں کوئی کردار نہیں۔عباس عراقچی نے کہا کہ کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ حزب اللہ کمزور ہوگئی ہے جودرست نہیں۔انہوں نے کہا کہ حزب اللہ کی قیادت پختہ موقف پر پُرعزم انداز میں ڈٹی ہوئی ہے، وہ اس قسم کے دباؤ کا مقابلہ کریں گے۔