• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی نژاد خاتون قمر محسن کل مودی کو راکھی باندھیں گے

لاہور(خالدمحمودخالد) بھارت میں رکھشا بندھن کا تہوار قریب آتے ہی ریاست گجرات کے شہر احمدآباد میں رہنے والی پاکستانی نژاد خاتون قمر محسن شیخ ایک بار پھر وزیر اعظم نریندر مودی کو راکھی باندھنے کے لیے تیاریوں میں مصروف ہیں۔ ہر بار کی طرح اس بار بھی وہ اپنے ہاتھ سے بنی ہوئی راکھی 9 اگست کو راکھی کے تہوار کے موقعہ پر وزیر اعظم مودی کو باندھیں گی۔ قمر محسن شیخ گزشتہ 30 سال سے مسلسل مودی کو راکھی باندھ رہی ہے۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ وہ ہر سال کئی راکھیاں تیار کرتی ہیں، اور ان میں سے جو راکھی انہیں سب سے زیادہ پسند آتی ہے وہی وہ مودی کی کلائی پر باندھنے کے لیے چنتی ہیں۔ اس سال انہوں نے خصوصی طور پر “اوم” کے نشان والی راکھی مودی کے لیے ڈیزائن کی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مودی کو گھر کی بنی ہوئی چیزیں بہت پسند ہیں اسی لیے وہ ہر سال اپنے ہاتھ سے ان کے لیے راکھی تیار کرتی ہیں۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ جب وہ انہیں خط لکھتی ہیں تو بازار سے کارڈ نہیں خریدتیں بلکہ اپنے ہاتھ سے گجراتی زبان میں خط تحریر کرتی ہیں۔ 

دنیا بھر سے سے مزید