• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ناسا چاند پر جوہری ری ایکٹر تعمیر کریگا

واشنگٹن( نیوز ڈیسک) ناسا نے حال ہی میں چاند پر جوہری ری ایکٹر نصب کرنے کا منصوبہ بنایا ہے جس پر کام شروع ہوچکا ہے۔یہ منصوبہ فیوژن یا شمسی توانائی پر انحصار کرنے کے بجائے ایک قابلِ اعتماد، مسلسل بجلی فراہم کرنے والے جوہری ماخذ پر مبنی ہے تاکہ چاند پر طویل مدتی انسانی موجودگی ممکن بنائی جا سکے۔منصوبے کا نام فیژن سرفیس پاور پروجیکٹ ہے جس کا مقصد چاند پر کم از کم 10 کلو واٹ بجلی پیدا کرنے والا چھوٹا جوہری ری ایکٹر نصب کرنا ہے۔ یہ ری ایکٹر چاند کے جنوبی قطب پر تعینات کیا جائے گا جہاں مستقبل میں انسانی بیس قائم کرنے کی منصوبہ بندی ہے۔ناسا کا کہنا ہے ری ایکٹر کو چاند پر 2030 تک فعال کردیا جائے گا جس کا آپریٹنگ دورانیہ 10 سال مسلسل کام کرنے کا ہوگا۔ یہ مکمل طور پر خودکار اور کم دیکھ بھال کے قابل اور تابکار مواد مکمل تحفظ کے ساتھ بند ہوگا۔

دنیا بھر سے سے مزید