واشنگٹن ( جنگ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نئے ٹیرف نافذ، عالمی تجارتی نظام ہل کر رہ گیا، شراکت دار متاثر ہوگئے، دنیا بھر میں تشویش بڑھ گئی۔
امریکی کسٹمز نے12بجکر01 منٹ پر 10سے 50 فیصد کے درمیان محصولات وصول کرنا شروع کر دیے۔
ٹیرف 100سال کی بلند ترین سطح پر، سپلائی چین و قیمتوں میں اضافہ متوقع، امریکی کمپنیاں متاثر، 8 بڑے تجارتی شراکت داروں نے کم نرخوں پر معاہدے کیے، پاکستان اور ویتنام کو جزوی رعایت ملی۔
اس حوالے سے ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ اربوں ڈالرز محصولات کی صورت میں امریکا آئیں گے۔
سوئٹزرلینڈ، برازیل اور بھارت جیسے بڑے تجارتی شراکت دار بہتر معاہدوں کے حصول کے لیے کوشاں ہیں۔
بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اور برازیلی صدر لولا ڈا سلوا نے ڈونلڈ ٹرمپ کے سخت مؤقف کے باوجود دباؤ میں آنے سے انکار کیا۔