پاکستان کے مشہور ٹی وی میزبان اور اداکار ساحر لودھی نے انکشاف کیا ہے کہ وہ شاہ رخ خان کے نہیں بلکہ بالی ووڈ کے کسی اور خان کے مداح ہیں۔
جیو پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے ساحر لودھی نے اپنی ذاتی پسند، تجربات اور کئی دلچسپ باتوں سے پردہ اٹھایا۔
اس پوڈکاسٹ میں انہوں نے صاف الفاظ میں کہا کہ میں کبھی بھی شاہ رخ خان کا مداح نہیں رہا، بلکہ میرا دل کسی اور خان کی اداکاری پر آیا ہے۔
ساحر نے بتایا کہ میں اس اداکار کا اتنا بڑا مداح ہوں کہ میں نے اس کی وہ فلمیں بھی دیکھی ہیں جو شاید خود اس اداکار نے بھی نہ دیکھی ہوں۔
اگرچہ انہوں نے اس خان کا نام ظاہر نہیں کیا، لیکن ناظرین میں تجسس کی لہر دوڑ گئی کہ آخر وہ کون سا خان ہے جس نے ساحر لودھی کو اتنا متاثر کیا۔
انہوں نے شاہ رخ خان کا انٹرویو لینے کا یادگار لمحہ بھی شیئر کیا اور کہا کہ میری شاہ رخ خان سے پہلی ملاقات میں جو جملے ادا کیے گئے، وہ آج بھی میرے ذہن میں تازہ ہے۔
ساحر لودھی سے حال ہی میں ان کے منفرد انداز کی وائرل ہونے والی ویڈیوز سے متعلق سوال کیا گیا کہ ویڈیو میں پس پردہ شخص کب سامنے آئے گا؟ جس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وہ کبھی بھی سامنے نہیں آئے گا۔
واضح رہے کہ ساحر لودھی شاہ رخ کی کاپی اور ان کے مداح کی حیثیت سے جانے جاتے ہیں اور سوشل میڈیا پر کنگ خان کا اسٹائل کاپی کرنے کا الزام بھی عائد کیا جاتا ہے۔