• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

SPUغیرملکی شہریوں کی سکیورٹی کے فرائض سرانجام دے رہا ہے،آئی جی

لاہور(کر ائم رپو رٹرسے)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے ناروے سمیت غیر ملکی شہریوں کی سکیورٹی پنجاب پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔سپیشل پروٹیکشن یونٹ صوبہ بھر میں غیر ملکی شہریوں کی سکیورٹی کے فرائض جانفشانی سے سر انجام دے رہا ہے آئی جی پنجاب سے نارویجن پولیس کے اعلیٰ سطحی وفد نے سنٹرل پولیس آفس میں ملاقات کی۔ ایڈیشنل آئی جی پنجاب سلطان احمد چوہدری، اے آئی جی ایڈمن ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی، اے آئی جی انسپکشن شائستہ ندیم اور ایس ایس پی انوسٹی گیشن راولپنڈی صبا ستار سمیت سینئر افسران موقع پر موجود تھے۔ ڈپٹی چیف آف نارویجن پولیس کیٹل ہاکاس ، نارویجن پولیس چیف سپرنٹنڈنٹ ٹارکجیلڈ جیونی ،عہدہ سنبھالنے والے نئے نارڈک رابطہ افسر بورج اینوکسن , سبکدوش ہونے والے نارڈک رابطہ افسر پرمارٹن بجارٹن اور ایڈوائزر نارڈک رابطہ افسر نارویجن ایمبیسی صغیر افضل وفد میں شامل تھے۔
لاہور سے مزید