لاہور (کرائم رپورٹر سے)نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے95سب انسپکٹرز کو انسپکٹر کے عہدے پر ترقی دے دی گئی، جن میں 9 خواتین افسران بھی شامل ہیں۔ ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق ڈی آئی جی ہیومن ریسورس مینجمنٹ شاہد جاوید کی زیر صدارت اجلاس میں ترقیوں کی منظوری دی گئی، جس کی باضابطہ توثیق انسپکٹر جنرل موٹروے پولیس بی اے ناصر نے کی۔