کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)جامعہ گوادر نے سمسٹر فال 2025 کے لیے داخلے کی آخری تاریخ میں 15ستمبرتک توسیع کرنے کا فیصلہ کیا ہے یہ قدم طلباء کو معیاری تعلیم حاصل کرنے کے مزید مواقع فراہم کرنے کے لیے کیا گیا ہے طلباء کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ جلد از جلد اپنی درخواستیں جمع کرائیں۔