• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکمران عوام کا حق دینے کیلئے تیار ہوجائیں، حکومتیں گرانا ہمارے لئے نئی بات نہیں، حافظ نعیم

لاہور(نمائندہ خصوصی)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے مینار پاکستان پر ملک کی تاریخ کے سب سے بڑے عوامی اجتماع کے انعقاد کا اعلان کرتے ہوئے اسے گلے سڑے نظام کی تبدیلی کا پیش خیمہ قرار دیا ہے۔ انہوںنےکہاکہ حکمران عوام کا حق دینے کیلئےتیار ہوجائیں ،حکومتیں گرانا ہماے لئے نئی بات نہیں،26ویں ترمیم کرنے والے عوام اور تاریخ کے مجرم،کسان پریشان،جو خود نااہل وہ نااہلی کے سرٹیفکیٹس تقسیم کررہا ،منصورہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلط حکمران اشرافیہ عوام کا حق دینے کے لیے تیار ہوجائے بصورت دیگر حکومتیں گرانا ہمارے لئے کوئی نئی بات نہیں ۔انہوں نے ملک بھر سے عوام کو مینار پاکستان پہنچنے کی دعوت دی۔انہوں نے کہا کہ سات دہائیوں سے عوام پر مسلط حکمران طبقہ نے حالات کو اس نہج تک پہنچا دیا ہے کہ آج عام آدمی یہ سمجھتا ہے کہ پاکستان میں اس کا مستقبل محفوظ نہیں۔ مافیاز کو حکومتی سرپرستی حاصل ہے، نواسی شوگر ملوں میں سے چوراسی بڑے حکمران خاندانوں کی ہیں، عدالتی نظام کو 26ویں ترمیم کا تڑکہ لگاکر برباد کردیا گیا۔

ملک بھر سے سے مزید