• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رجسٹرڈ عازمین حج سے درخواستوں کی وصولی کا آج آخری دن، بینک کھلے رہیں گے

اسلام آ باد (رانا غلام قادر ) گورنمنٹ حج سکیم کے تحت رجسٹرڈ عازمین حج سے درخواستوں کی وصولی کا آج آخری دن ہے۔ حج درخواستوں کی وصولی کے لیے کل ہفتے کے دن نامزد بینک آج کھلے رہیں گے۔ ترجمان مذہبی امور کے مطا بق رجسٹرڈ عازمین حج سے درخواستوں کی وصولی ہفتہ 9 اگست جاری رہے گی۔ وزارت مذہبی امور کی درخواست پر سٹیٹ بینک نے 14 نامزد بینکوں کو ہدایات جاری کر دی ہیں ۔ جمعہ کے روز تک پانچ دنوں میں کل 63268در خواستیںموصول ہو چکی ہیں۔ پہلی قسط کے طور پر عازمین حج نے 32ارب76کروڑ12لاکھ پچاس ہزار روپے جمع کرائے ہیں۔حج درخواست گذار اپنی آسانی کے مطابق آن لائن یا بینک کے ذریعے درخواست جمع کروا سکتے ہیں۔نشستیں دستیاب ہونے پر 11 تا 16 اگست نئے عازمین حج بھی اپلائی کر سکیں گے۔یاد رہے کہ سرکاری سکیم کے تحت ایک لاکھ 19ہزار 210عازمین حج فریضہ حج ادا کریں گے۔
ملک بھر سے سے مزید