کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے سیکریٹری جنرل جی ڈی اے کے سیکریٹری اطلاعات سردار عبدالرحیم نے فنکشنل لیگ ڈسٹرکٹ جیکب آباد کے صدر مولا بخش کھوسو اور ان کے بھائیوں رشتے داروں کے خلاف جھوٹے مقدمات درج کرنے کی سخت مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے فنکشنل لیگ کے رہنماوں کے خلاف جھوٹے درج مقدمات فوری طور پر ختم کیے جائیں ۔ سردار عبدالرحیم نے اپنے مذمتی بیان میں کہا ہے کہ سندھ حکومت نے محکمہ پولیس کو سیاسی بنادیا ہے اب پولیس کا کام صرف پیپلز پارٹی مخالفین کے خلاف جھوٹے مقدمات درج کرنا رہ گیا ہے ۔ پولیس امن و امان قائم کرنے ڈاکووں کے خاتمے چوری اور چھینا جھپٹی کی وارداتوں کو روکنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے پیپلز پارٹی کی سیاسی ونگ بننے کی وجہ سے پولیس پر سے عوام کا اعتماد مکمل طور پر ختم ہو چکا ہے۔