• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈی جی ایف آئی اے کے نام سے جعلی ای میلز اور واٹس ایپ پیغامات

کراچی( اسٹاف رپورٹر )ڈی جی ایف آئی اے کے نام سے جعلی ای میلز اور واٹس ایپ پیغامات ارسال کر کے شہریوں کو ہراساں کرنے والا گروہ فعال ہو گیا۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ایف آئی اے کو ایسی اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ بعض نامعلوم افراد عوام کو ڈی جی ایف آئی اے کے نام سے جعلی ای میلز اور واٹس ایپ پیغامات ارسال کر کے ہراساں کر رہے ہیں۔ان جعلی پیغامات میں ڈی جی ایف آئی اے کا نام اور عہدہ استعمال کرتے ہوئے عوام کو خوف و ہراس میں مبتلا کیا جا رہا ہے۔ترجمان کے مطابق جعلساز ان پیغامات پر "ٹاپ سیکرٹ" کی جعلی مہر ثبت کرتے ہیں تاکہ ان کی جعلسازی کو مستند ظاہر کیا جا سکے۔
ملک بھر سے سے مزید