• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد کے کن ہوٹلوں کو شراب فروخت کرنے کی اجازت؟ تفصیلا ت قومی اسمبلی میں پیش

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے کن ہوٹلوں کو شراب فروخت کرنے کی اجازت ہے ؟ وزارت داخلہ نےتفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کردیں۔ قومی اسمبلی اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران نذیر احمد بگھیو کے سوال پر وزیر داخلہ و انسداد منشیات سید محسن نقوی نے تحریری جواب میں بتا یا کہ وفاقی دارالحکومت کے 4وٹلوں میں شراب فروخت کی قانونی اجازت ہے۔ دارالحکومتی علاقہ اسلام آ باد ( نفاذ حدود) آرڈی ننس1979اور اس کے تحت بنائے گئے قواعد و ضوابط تحت آئی سی ٹی میں ایل ٹو لائسنس  جاری کئے گئے ۔ایل ٹو لائسنس کے اجراء کی فیس 5 لاکھ روپے مقرر ہے جبکہ سالانہ تجدید لائسنس کی فیس 1 لاکھ 50 ہزار مقرر ہے۔
ملک بھر سے سے مزید