بھٹ شاہ (اشتیاق حسین/نامہ نگار)سندھ کے عظیم صوفی شاعر و بزرگ حضرت شاہ عبداللطیف بھٹائی کے 282ویں سالانہ عرس کا باقاعدہ آغاز آج ہو گا۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری مزار پر حاضری دیں گے،فاتحہ خوانی کریں گے اور پھولوں کی چادر چڑھانے کے بعد بیواؤں اور مستحق خواتین میں سلائی مشینیں تقسیم کریں گے۔ بعد ازاں گورنر سندھ صوبائی حکومت کی جانب سے لگائی گئی صنعتی و مویشی نمائش کا بھی افتتاح کریں گے اس کے ساتھ وہ سندھی ادبی کانفرنس اور ثقافتی گوٹھ کا بھی دورہ کریں گے۔ 3 دن جاری رہنے والی ان تقریبات میں سندھ بھر سے خصوصی اور ملک بھر سے مجموعی طور پر لاکھوں زائرین اور عقیدت مند شرکت کریں گے ۔