• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم کیوایم کا تاجروں پر تشدد کے خلاف اظہار مذمت

لندن (جنگ نیوز) ایم کیوایم کے سینئر اراکین نے بولٹن مارکیٹ، کراچی کے تاجروں پر قانون نافذ کرنے والے ادارے کے مبینہ تشدد کی سخت مذمت کی ہے۔ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن سے جاری بیان میں سینئر اراکین نے کہا کہ کراچی،پاکستان کے قومی خزانے میں سب سے زیادہ ریونیو فراہم کرتا ہے اور بولٹن مارکیٹ کا شمار ملک کی بڑی تجارتی منڈیوں میں ہوتاہے، گذشتہ دنوں قانون نافذ کرنے والے ادارے کےاہلکاروں نے بولٹن مارکیٹ میں پرُامن تاجروں پر نہ صرف بہیمانہ تشدد کیا بلکہ ان کی دکانوں میں گھس کر لوٹ مار بھی کی، خوف و ہراس پھیلایا اور کاروباری سرگرمیاں مفلوج کر دیں۔
ملک بھر سے سے مزید