راولپنڈی (نیو زرپورٹر)پاک بحریہ کے زیر اہتمام کراچی اور پورٹ قاسم پر دو روزہ پورٹ سکیورٹی اور ہاربر ڈیفنس ایکسرسائز کا انعقاد کیا گیا۔مشق میں پاک بحریہ کی کوسٹل کمانڈ، پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی ، کراچی پورٹ ٹرسٹ اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے شریک تھے۔مشق کا مقصد بحری تنصیبات کو درپیش ممکنہ خطرات کی بروقت نشاندہی، فوری روک تھام اور موثر تدارک یقینی بنانا تھا۔جمعہ کو آئی ایس پی آر سے جاری کردہ بیان کے مطابق مشق مختلف منظرناموں پر مشتمل تھی