اسلام آباد (ساجد چوہدری )نیشنل سرٹ نے ایڈوائزری جاری کی ہے کہ بلیو لاکر رینسوم ویئر کی طرف سے پاکستان میں بعض اداروں کو نشانہ بنا نے کا انکشاف ہوا ہے،ایڈوائزری میں اداروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ تمام سسٹمز کو جدید سیکیورٹی پیچ کے ساتھ اپ ڈیٹ رکھیں، ناقابل اعتبار ذرائع سے سافٹ ویئر ڈاؤن لوڈ کرنے سے گریز کریں اور اہم ڈیٹا کے آف لائن بیک اپ کو برقرار رکھا جائے ، ایڈوائزری میں مزید کہا گیا ہے کہ کسی بھی متاثرہ نظام کو فوری طور پر الگ تھلگ کرنا اور مزید پھیلاؤ کو روکنے کیلئے سائبر سیکیورٹی ٹیم کو فوری اطلاع د ی جائے ۔