اسلام آباد (ایوب ناصر، خصوصی نامہ نگار) ایف آئی اے گوجرانوالہ زون نےجنوری 2025 مراکش کشتی حادثے میں ملوث بدنامِ زمانہ انسانی اسمگلر محمد طارق گرفتار کو گرفتار کر لیا ،ملزم نے دیگر ساتھیوں کیساتھ مل کر شہریوں کو بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دیا ، افتخار اور شہریار نامی شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے کے لیے 80لاکھ روپے سے زائد ہتھیائے ، غیر قانونی سمندر کے راستے یورپ بھجوانے کی کوشش کی ، دوران سفر کشتی کو حادثہ پیش آیا اور شہریوں کی موت واقع ہوئی ، غیر قانونی طور پر سرحد پار کرنے والے کشتی میں درجنوں مسافر سوار تھے۔کشتی الٹنے سے متعدد پاکستانیوں کی موت واقع ہوئی، تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔