• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملٹری اکاؤنٹس، ایم اے جی آفس میں ایڈمن سیکشن کی ری اسٹرکچرنگ

اسلام آباد (ساجد چوہدری )ملٹری اکائونٹنٹ جنرل (ایم اے جی ) آفس میں ایڈمن سیکشن کی ری اسٹرکچرنگ کے بعد ایڈمن ونگ کے کام کی تقسیم کے احکامات بھی جاری کر دیئے گئے ، ایڈمن ونگ اب گیڈ 18کے تین اکائونٹس افسران ،10 اے اے او، 35سینئرو جونیئرآڈیٹرزپرمشتمل ہو گا،مجاز اتھارٹی کی منظوری کے بعد اکائونٹس آفیسر (اے این -1) محمد بشیر کے دستخطوں سے باقاعدہ آفس آرڈر بھی جاری کر دیا گیا ، ری سٹرکچرنگ کے بعد ایڈمن ونگ میں مجموعی طور پر گریڈ اٹھارہ کے تین اکائونٹس افسران ، گریڈ سترہ کے دس اسسٹنٹ اکائونٹس افسران ، 34سینئر آڈیٹرز، ایک جونیئر آڈیٹر اور ایک ڈی ای او کام کرینگے ۔
ملک بھر سے سے مزید