کراچی (اسد ابن حسن) FIAمیں بڑے بڑے برج الٹ گئے،ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے رفعت مختار نے ادارے میں تاریخ رقم کر دی اور ایک ہی دن میں 42اعلیٰ افسران جن میں ڈائریکٹرز اینڈ ایڈیشنل ڈائریکٹرز ڈپٹی ڈائریکٹرز اور اسسٹنٹ ڈائریکٹرز شامل تھے ان کے تبادلے اور تقرریاں کر دیں۔ ان کے تبادلوں پر ادارے میں کھلبلی مچی ہوئی ہے۔ تبادلہ شدہ افسران میں کراچی کی ڈپٹی ڈائریکٹر رابعہ قریشی ہیں جو طویل عرصے سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ہوتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر اور کراچی کے مختلف سرکلز کے سربراہ ہوتی رہیں ان کا تبادلہ میرپور خاص کر دیا گیا ہے۔ادارے میں بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر بھرتی ہونے والے فہد خواجہ جو کافی عرصے تک ڈپٹی ڈائریکٹر کے عہدے پر تعینات رہے ان کو کراچی کے اسٹیٹ بینک سرکل سے ہٹا کر ان کا تبادلہ سکھر کر دیا گیا ہے۔