کراچی (اسٹاف رپورٹر) نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے 95سب انسپکٹرز کو انسپکٹر ز کے عہدے پر ترقی دے دی گئی، جن میں 9خواتین بھی شامل ہیں۔موٹروے پولیس کےترجمان کے مطابق انسپکٹر جنرل (آئی جی)موٹروے پولیس بی اے ناصر نے ترقی پانے والے افسران کو مبارک باد دیتے ہوئے ان کی ترقی کو ان کی بہترین کارکردگی قرار دیا۔ آئی جی نے کہا کہ ترقی افسران کی کا رکردگی مزید بڑھاتی ہے، موٹروے پولیس میں اعلیٰ تعلیم یافتہ اور قابل افسران موجود ہیں۔