• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوہستان کرپشن کا پیسہ 56 کمپنیوں اور افراد کے اکاؤنٹس میں رکھنے کا انکشاف

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) کوہستان کرپشن سکینڈل میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، تحقیقات میں کوہستان کرپشن کا پیسہ 56کمپنیوں اور افراد کے اکاؤنٹس میں رکھنے کا انکشاف ہوا ہے، تحقیقات کا دائرہ بڑھا دیا، مزید پانچ گرفتاریوں کا امکان،اے جی آفس کی رپورٹ تحقیقاتی ٹیم کے حوالے، نیب پشاور کی ایک تحقیقاتی ٹیم کی جانب سے کوہستان کرپشن کیس کی تحقیقات کا دائرہ کار بڑھا دیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ ان 56کمپنیوں اور افراد کے اکاؤنٹس سے 36 ارب روپے کی رقم نکلوائی گئی ہے، اس کیس میں مزید پانچ گرفتاریوں کا امکان ہے، رقم نکلوانے والوں میں مختلف سات پرائیویٹ کمپنیوں کے مالکان اورتین ٹھیکیدارشامل ہیں۔

ملک بھر سے سے مزید