اسلام آ باد ( رانا غلام قادر )وزارت داخلہ میں حاضرسروس میجر جنرل کی بطورایڈیشنل سیکریٹری تعیناتی کی راہ ہموار ہوگئی-وزارت دفاع نےوزارت داخلہ میں ایڈیشنل سیکریٹری کے لیے میجرجنرل نور ولی خان کا نام بھجوادیا۔حکومتی ذرائع نے تصدیق کی ہےکہ وزارت دفاع نے اسٹبلشمنٹ ڈویژن کےخط کےجواب میں وزارت داخلہ میں ایڈیشنل سیکریٹری کےلیےمیجرجنرل نور ولی خان کا نام بھجوایاہے-