• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اسرائیل کو تسلیم نہیں کرتا، قائداعظم کی پالیسی جاری ہے، دفتر خارجہ

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان نے دوٹوک الفاظ میں واضح کیا ہے کہ پاکستان اسرائیل کو تسلیم نہیں کرتا، بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی پالیسی پر عملدرآمد جاری ہے،ترجمان نے روس یوکرین تنازع میں پاکستانیوں کے مبینہ ملوث ہونے کے الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان یوکرینی صدر کے بیان پر یوکرین سے باضابطہ وضاحت طلب کریگا۔ جبکہ ترجمان دفتر خارجہ نے افغان ناظم الامور کو سفیر کے مساوی پروٹوکول دینے کی تصدیق کردی۔ ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ دیتے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں کتابوں کی ضبطی اور بک اسٹورز پر چھاپے افسوسناک ہیں اور بھارت کشمیر کی تاریخ کو مسخ کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
اہم خبریں سے مزید