• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمر ایوب اور شبلی فراز کی نااہلی جبر کا قانون ہے، اسد قیصر

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیوکے پروگرام’’ نیا پاکستان ‘‘میں میزبان شہزاد اقبال سے گفتگو کرتے ہوئے سنیئر رہنما پی ٹی آئی اسد قیصر نے کہا کہ عمر ایوب اور شبلی فراز کی نااہلی جبر کا قانون ہے الیکشن کمیشن ٹول کے طور پر استعمال ہو رہا ہے اور پارلیمنٹ کو بے توقیر کیا جا رہا ہے۔ہم نہیں تھکے ہیں ان کو تھکا دیں گے چینی اسکینڈل کسانوں کے استحصال پر بھی لوگوں کو نکالیں گے۔ انہوں نے عدلیہ پر انصاف کے لیے کھڑے ہونے پر زور دیا۔ پی ٹی آئی حکومتی جبر کے خلاف نئی حکمتِ عملی سے تحریک آگے بڑھائے گی اور عوامی مسائل پر لوگوں کو متحرک کرے گی۔ عمران خان نے یہ ہدایات دی ہیں بائی الیکشن میں حصہ نہیں لیں گے اور جب بھی عمران خان سے ملاقات ہوگی تو پارٹی اپنا نقطہ نظر بھی ان کے سامنے رکھے گی البتہ آخری فیصلہ عمران خان کا ہوگا۔ میزبان شہزاد اقبال نے تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب اور سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر شبلی فراز کو ان کے عہدو ں سے ہٹا دیا گیا ہے۔ جیو نیوز ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی پارلیمانی لیڈر زرتاج گل ڈپٹی پارلیمانی لیڈر احمد چٹھہ کو عہدوں سے ہٹا کر پارلیمانی عہدے خالی قرار دے دیئے گئے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید