اسلام آباد( تنویر ہاشمی ) الجزائر اور پاکستان کے فاطمہ گروپ نے فاسفیٹ کھاد کی تیاری و پیداوار کیلئے معاہدے پر دستخط کیے، فاسفیٹ الجزائر کی برالعطر سے نکالاجائیگا، الجیریا کے بر العطر پہاڑوں میں فاسفیٹ کے 85کروڑ ٹن سے زیادہ ذخائر ہیں اس موقع پر ایم او یو پر الجیریا کے انڈسٹریل مائننگ گروپ سوناریم کے ذیلی ادارے سومی فوس اور پاکستان کے فاطمہ گروپ کی جانب سے دستخط کیے گئے اس موقع پر الجیریا کے وزیر زراعت ، دیہی ترقی و فشریز یوسف چارفا اور پاکستان کے الجیریامیں سفیر ، خالد حسین ، فاطمہ گروپ کےعباس مختار اور کمرشل اتاشی اویس بٹ بھی موجودتھے ،دستخطوں کی تقریب الجیریا کی وزارت معدنیات ، متبادل توانائی کے ہیڈکوارٹرز میں ہوئی ، یہ معاہدہ فاسفیٹ کھاد کی تیاری اور اس کی کمرشلائزیشن کرنے میں نتیجہ خیز ثابت ہوگا، فاسفیٹ الجیریا کی برالعطر سے نکالاجائے گا۔