• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اشرف گروپ گنے کی ضمنی مصنوعات چین کو برآمد کرے گا

اسلام آباد (رپورٹ حنیف خالد) اشرف گروپ آف انڈسٹریز چین کی کمپنی کو گنے کے ضمنی مصنوعات برآمد کرے گا۔ اس سلسلے میں اشرف گروپ آف انڈسٹریز (AGI) اور چین کی شاندونگ ڈائی بائیوٹیکنالوجی گروپ کمپنی لمیٹڈ (SDBG)کے درمیان مفاہمت کی ایک یادداشت (MoU) پر دستخط ہو گئے ہیں۔ لاہور میں دستخط شدہ اس معاہدے کا مقصد پاکستانی گنے کی ضمنی مصنوعات کو بین الاقوامی مارکیٹ میں فروغ دینا ہے۔ اشرف گروپ آف انڈسٹریز کے ڈائریکٹر مارکیٹنگ اینڈ سیلز فہد اشرف اور SDBG کے نمائندوں کی موجودگی میں اس معاہدے پر دستخط کیے گئے۔اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے اشرف گروپ کے ترجمان نے کہا کہ AGI کی شراکت داری SDBG کے ساتھ جدید حیاتیاتی ٹیکنالوجی کے استعمال سے پیداوار کی بہتری اور پاکستان کی معیشت کے فروغ کے لیے ایک اہم سنگ میل ثابت ہو گی۔ معاہدے کے تحت لاہور اور فیصل آباد میں AGI کے پلانٹس سے تیار ہونے والے بائیو کیمیکلز کو SDBG چین کو بطور خام مال برآمد کیا جائے گا۔ ابتدائی طور پر یہ معاہدہ پانچ سال کے لیے کیا گیا ہے، جسے مزید وسعت دی جا سکتی ہے۔
اہم خبریں سے مزید