اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) ملک بھر کے بڑے شہروں کی یونیورسٹیوں اور کالجوں میں منشیات کی فروخت کے ہوشربا انکشافات سامنے آئے ہیں۔ ثمینہ خالد گھرکی کے سوال پر وقفہ سوالات میں تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کردی گئیں۔ ملک بھر کی 263 یونیورسٹیوں میں اے این ایف کے 369 آپریشنز، 1427کلو سے زائد منشیات ضبط، تعلیمی اداروں میں منشیات استعمال ،فروخت کاسروے جاری ، 2026میں مکمل ہوگا،وزیر داخلہ محسن نقوی نے تحر یری جواب میں بتا یا کہ وزیراعظم آفس اور جی ایچ کیو کی ہدایات کے بعد اے این ایف نے ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں آپریشن کیے۔ اے این ایف کی جانب سے ملک بھر کی 263 یونیورسٹیوں میں 369آپریشن کیے گئے۔