کراچی ( اسٹاف رپورٹر) ترسیلات زر ، جولائی 2025ء کے دوران کارکنوں کی ترسیلات زر 3.2 ارب امریکی ڈالر رہی،اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ترسیلات زرکے اعداد و شمار جاری کر دیئے۔اسٹیٹ بینک کے مطابق جولائی 2025 میں 3 ارب 20 کروڑ ڈالر موصول ہوئے، جو کہ گذشتہ سال جولائی کی نسبت 7.4فیصد زیادہ ہے لیکن گذشتہ ماہ جون 2025 کی نسبت 6 فیصد کم ہے ۔اسٹیٹ بینک کے مطابق سعودی عرب سے سب سے زیادہ ترسیلات زر 82 کروڑ 37 لاکھ ڈالر موصول ہوئے، یو اے ای سے 66 کروڑ 52 لاکھ ڈالر اور برطانیہ سے 45 کروڑ 4 لاکھ ڈالر موصول ہوئے۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق امریکا سے ترسیلات زر کی وصولی 26 کروڑ 96 لاکھ ڈالر رہی۔